مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا واقعہ مکمل نظر انداز کرتے ہوئے بغداد میں مظاہرین کے ہاتھوں سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگانے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان میتھیو میلر نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز سویڈش سفارت خانے کی حفاظت میں ناکام ہوئی جوکہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے عراقی سیکورٹی اداروں کو سفارت خانے کی حفاظت میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرہ شہریوں کا حق ہے لیکن گزشتہ رات بغداد میں جو واقعہ پیش آیا وہ قابل قبول نہیں ہے۔
میلر نے مزید کہا کہ ہم سویڈش حکام سے رابطے میں ہیں اور واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ عراقی حکام کو چاہئے کہ بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے غیر ملکی سفارتی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
اس سے پہلے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے وزارت خارجہ کے حکام کو حکم دیا ہے کہ سویڈن میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے ردعمل میں سویڈش سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرکے اسٹاک ہوم سے عراقی سفیر کو واپس بلایا جائے۔
آپ کا تبصرہ